the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی




مصر کے عبوری وزیر دفاع اور فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی دورہ ماسکو کے موقع پر اپنے صدارتی انتخاب کیلیے پہلی اہم اور غیر ملکی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے صدر بننے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ عبدالفتاح کے صدر بننے کے بعد روس اور مصر کے دو طرفہ معاہدے مضبوط ہوں گے۔

اس موقع پر پیوٹن نے کہا '' میں جانتا ہوں مسٹر وزیر دفاع آپ مصر کے صدر بننے کا فیصلہ کر چکے ہیں، یہ بہت ذمہ داری والا فیصلہ ہے، میں ذاتی طور پر بھی اور روس کے عوام کی طرف سے بھی آپ کی خوش نصیبی چاہتا ہوں۔ ''

واضح رہے روس انیس سو ساٹھ اور ستر کی دہایوں کے دوران مصر کو اسلحہ فراہم کرنے والا اہم ترین ملک رہ چکا ہے۔ تاہم بعد میں اس کی جگہ امریکا نے لے لی تھی۔ تاہم فوری طور پر یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ اب تقریبا پچاس سال کے وقفے کے بعد



فوری طور پر کوئی معاہدہ ممکن ہو گیا ہے کہ ابھی نہیں۔

فیلڈ مارشل السیسی جو ملک میں جمال عبدالناصر کے حوالے سے پہچانے جانے کی خواہش رکھتے ہیں اپنے صدارتی انتخاب سے پہلے عوام کو اسی ہیروشپ کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ جو ساٹھ کی دہائی میں تھی۔

روس کے دورے کے دوران عبوری وزیر خارجہ نبیل فہمی بھی ان کے ساتھ ہیں ۔ وہ روس میں اعلی سطح کی ملاقاتوں کے دوران مصر کے عبوری وزیر دفاع فیلڈ مارشل کی معاونت کر رہے ہیں۔

روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان ملاقاتوں اور مذاکرات کا بنیادی نکتہ روسی اسلحے سے متعلق ڈیل کے حوالے سے ہے۔  اس سے پہلے روسی صنعتی ادارے کے سربراہ قاہرہ کے دورے کے موقع پر بھی بتایا تھا کہ روس اور مصر کے درمیان ائیر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کے حوالے ڈیل کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی روس اور مصر کے درمیا ن کچھ معاملات میں پیش رفت ہو چکی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.